Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز بس منصوبہ 2021 میں کام شروع کرے گا

 یہ منصوبہ رائل کمیشن برائے ریاض شہر کے پلان کی طرح ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی(ساپٹکو) کے ایک بیان کے مطابق ریاض شہر میں کنگ عبد العزیز پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک 2021 کی دوسری سہ ماہی میں کام کرنا شروع کردے گا۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی(ساپٹکو)کی جانب سے سعودی اسٹاک ایکسچینج (تداول) کی ویب سائٹ پریہ پوسٹ  لگائی  گئی ہے۔

ٹریفک کے حالات  کے پیش نظر ریاض میں نقل و حمل کا منصوبہ جاری ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)

ساپٹکو نے اعلان کیا  ہےکہ اسے کنگ عبدالعزیز بس پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس منصوبے میں ساپٹکو کے حصص 80 فیصد ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا  ہے کہ موجودہ حالات میں اس منصوبے کے کام سے منسلک اخراجات کا تعین کرنا مشکل ہے۔
ابھی اس منصوبے میں دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ  مل کر اہم کاموں کی جانب توجہ دی جا رہی ہے۔ دیگر محکمے اس پائلٹ پراجیکٹ میں ہم آہنگی  پیدا کر رہے ہیں۔
اس منصوبے کے اخراجات کی وضاحت مناسب وقت  پر  کی جائے گی۔
اس سے قبل وزرا کی کونسل کی جانب سے  فیصلہ کیا گیا تھا کہ  ریاض میٹرو پروجیکٹ اور بس ٹرانسپورٹ کے لئے ایک متوازی نیٹ ورک کی تعمیر کی نگرانی  ایک اعلی کمیٹی کرے گی۔

دیگر محکمے اس پائلٹ پراجیکٹ میں ہم آہنگی  پیدا کر رہے ہیں۔(فوٹو سعودی گزٹ)

 یہ منصوبہ رائل کمیشن برائے ریاض شہر کے مرتب کردہ جامع پبلک ٹرانسپورٹ پلان کی طرح ہے۔
اس منصوبے کا مقصد معاشرتی ، معاشی ، ماحولیاتی اور ٹریفک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں نقل و حمل کے طریقوں اور ذرائع کو موثر اور مناسب انداز میں متنوع بناتے ہوئے آبادی کی تمام اقسام کو پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنا ہے۔
توقع  کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے سے  ریاض کے شہریوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ ہو گا اور اس سے شہر کی آبادی کے تمام طبقات کو نقل و حمل کی خدمات میں اضافہ ہوگا۔
 

شیئر: