Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کا برطانیہ کی پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ

’فیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا، یہ شہریوں کی سلامتی اور وبا کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے‘ (فوٹو: القبس)
کویت کے بعد مراکش نے بھی برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں کو وقتی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ ’آج سے برطانیہ جانے والی اور وہاں سے آنے والی تمام ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہے‘۔
’فیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا، یہ فیصلہ شہریوں کی سلامتی اور وبا کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے‘۔
ادھر اماراتی ایئر لائن الاتحاد نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’برطانیہ جانے والی تمام پروازیں جدول کے مطابق جاری ہیں، ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی‘۔
ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’متعلقہ ادارے کی طرف سے اس حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی‘۔
 

شیئر: