Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا کیسز میں اضافہ، لبنان اور فلسطین میں نئے مریض

’ملک بھر میں 664 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 29 افراد ہلاک ہوگیے ہیں‘ (فوٹو: الشروق)
مصر میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد پھر اچانک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ لبنان اور فلسطین میں دوسری لہر کے باعث مزید افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ روز 336 نئے مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 106817 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے‘۔
’ملک بھر میں 664 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 29 افراد ہلاک ہوگیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اب تک 125555 مریض کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 7098 ہلاک ہوئے ہیں‘۔
دوسری طرف لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1534 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 158104 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 11 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1281 ہے‘۔
ادھر فلسطین میں گزشتہ روز 24 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

’فلسطین میں گزشتہ روز 24 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘ (فوٹو : العربی)

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’1427 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے‘۔
’گزشتہ روز 1518 مریض شفایا ب ہوئے ہیں جبکہ 133 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں‘۔
 

شیئر: