Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کے بارے میں دلچسپ ’انکشافات‘

سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک منٹ میں 173 ٹھمکے لگا سکتے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
بالی وڈ کے دبنگ خان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکاراؤں روینہ ٹنڈن اور جیکلین فرنینڈس نے سلو بھائی کی شخصیت کے حوالے سے چند دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
سلمان خان کی سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے بگ باس کے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں روینہ ٹنڈن اور جیکلین فرنینڈس نے شرکت کی۔
پروگرام کے پرومو میں روینہ ٹنڈن اور جیکلین فرنینڈس کو سلو بھائی کے چند سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو دراصل سلمان خان کی زندگی کے حوالے سے ہیں۔
اس کوئز کے ذریعے دبنگ خان یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ دونوں اداکاراؤں میں سے کون ان کو بہتر جانتا ہے۔
سلو بھائی کا دونوں سے پہلا سوال ان کی روز مرہ کی روٹین کے حوالے سے ہے کہ وہ روزانہ کتے گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ روینہ ٹنڈن کچھ بولتیں، جیکلین فرنینڈس نے فوری جواب دیا کہ سلمان خان روزانہ دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔ 
جیکلین لاک ڈاؤن کے دوران کچھ وقت سلمان خان کے ساتھ ان کے فارم ہاؤس پر گزارے چکی ہیں جہاں دونوں مل کر ورزش بھی کیا کرتے تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

اس دوران جیکلین فرنینڈس نے دبنگ خان کی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ یا تو سلمان خان میں خدادا صلاحیت ہے اور یا پھر واقعی بہت محنتی ہیں۔
جیکلین  نے مزید کہا کہ سلمان خان ہر ملنے والے دن کا شکر ادا کرتے ہیں اور جو مقام انہیں پروردگار نے عطا کیا ہے، اس کی قدر بھی کرتے ہیں۔ 
کوئز کے دوران سلمان خان نے دونوں اداکاراؤں سے اپنے بارے میں ایک اور سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ ٹی وی شو کون سا ہے۔ جس پر دونوں اداکاراؤں نے درست جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’بگ باس‘ پسندیدہ شو ہے۔
سلمان خان نے ایک اور سوال کیا کہ وہ ایک منٹ میں کتنے ٹھمکے لگا سکتے ہیں۔ جس پر جیکلین کا کہنا تھا 50 جبکہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ 30 ٹھمکے لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیکن دبنگ خان نے دونوں ہیروئنوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے سٹیج پر ڈانس کر کہ دکھایا کہ وہ ایک منٹ میں 173 ٹھمکے لگا سکتے ہیں۔

شیئر: