مملکت میں کورونا کے مزید 154 کیسز کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 154 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار220 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 9 افراد ہلاک ہونے کےبعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 185 تک پہنچ گئی۔
ایک ہی روز میں کورونا سے 175 افراد شفایاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 179 تک پہنچ گئی۔
مکہ ریجن میں 33 افرادمیں کوروناٹیسٹ پازیٹوآیا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاض میں 42 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 33 رہی ۔
مشرقی ریجن میں 17 ، مدینہ منورہ میں 16 ، عسیر ریجن میں 12 اور تبوک ریجن میں 7 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
شمالی حدود ریجن میں مریضوں کی تعداد 6 رہی ، قصیم ریجن میں 5 ، الباحہ اور حائل میں 4 ، چار افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔
نجران اور جازان ریجنز میں مریضوں کی تعداد 3 ،تین رہی جبکہ الجوف ریجن میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں 2 ہزار 856 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جن میں سے 391 کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مفت ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کےلیے وزارت کی ایپ ’صحتی‘ پر رجسٹرکرایا جاسکتا ہے۔
ایپ پر ویکسین لینے کےلیے رجسٹر کرانے کے بعد مقررہ وقت پر ویکسینیشن سینٹر جاکرویکسین لگوائی جاسکتی ہے