Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کا 29 دسمبر سے زمینی، فضائی اور سمندری راستے کھولنے کا اعلان

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پچھلے ہفتے ہی عمان نےسرحدیں بند کی تھیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
عمان 29 دسمبر سے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں کھول رہا ہے۔
یہ اطلاع اتوار کو حکومتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے سفر سے 72  گھنٹے قبل کیا جانے والا کووڈ کا منفی ٹیسٹ ضروری ہو گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ایئرپورٹ پر پہنچنے کی صورت میں کیا جائے گا۔
عمان نے کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لیے پچھلے ہفتے ہی اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔
کووڈ 19 سپریم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔
وائرس کی نئی شکل کی طبی وجوہات وہی ہیں جو پچھلے کی ہیں تاہم یہ ستر گنا زیادہ متعدی ہے۔ اس کی نشاندہی یو کے اور دیگر یورپی ممالک سمیت آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ میں ہوئی۔
اس حوالے سے اتوار کو برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا ’یہ قابو سے باہر ہو گیا ہے‘ وائرس کی نئی شکل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ، برطانیہ اور چین میں کورونا کی ویکسین تیار کر لی گئی اور یہ امید پیدا ہو گئی تھی کہ عالمی وبا کو شکست دے دی جائے گی۔
اب برطانیہ کے ڈاکٹر اس پر تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ ویکسین کے خلاف مزاحم ہے یا نہیں، تاہم اس کا حتمی جواب کم سے کم دو ہفتے بعد سامنے آئے گا۔

شیئر: