Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع اور العیص میں تیسرے دن بھی بارش، مدینہ میں غبار

’مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند ہوگی جبکہ طائف میں بارش کا امکان ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ینبع اور العیص میں آج بھی تیسرے روز کے لیے بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن میں صبح کے وقت دھند رہے گی جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے بارش کا امکان ہے‘۔
’الجوف میں بھی یہی صورتحال رہے گی جہاں دومۃ الجندل، سکاکا، طبرج اور قرب وجوار کے علاقوں میں شام سے لے کر صبح تک دھند چھائی رہے گی‘۔
’مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند ہوگی جبکہ طائف، عرضیات اور میسان میں بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’باحہ، عسیر، قصیم ، جازان اور ریاض ریجنوں میں صبح کے وقت دھند رہے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’دن گرم ہونے کے ساتھ دھند میں کمی شروع ہوگی جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’بحیرہ احمر میں جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 16 سے 44 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ موج کی اونچائی ایک سے دو میٹر تک رہے گی‘۔
’اسی طرح خلیج عربی کے سمندر میں جنوب مشرقی ہوگی جبکہ موجوں کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ میٹر تک ہوگی جبکہ رفتار 14 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’بارش کا ہفتہ گزارنے کے بعد اب مطلع صاف ہونا شروع ہوگا‘۔
’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الزلفی، سدیر اور مشرقی ریجن میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ سردی کی لہر کم ہونا شروع ہوگی‘۔

شیئر: