Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمران خان امارات اور پاکستان کے تعلقات میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں‘

متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان سے تعلق بے مثال ہے (فوٹو: کشمیر کمیٹی)
پاکستان کی پارلیمان کی کشمیر کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں اماراتی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات کے علاوہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریار آفریدی نے اماراتی سفیر کو ایل او سی اورانڈیا کے زیر انتظام  کشمیر میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر شہریار آفریدی نے کہا کہ ’وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان مضبوط تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔ کوئی طاقت ان رشتوں میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان سے تعلق بے مثال ہے۔
پاکستانی کمیونٹی کی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی نے پاكستان میں جرمنی كے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک سے ملاقات میں دونوں ملكوں كے سفارتخانوں كے درمیان اشتراک عمل اور اقدامات كو فروغ دینے پر تبادلہ كیا۔

شیئر: