Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی سفیر اور پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

طویل رخصت سے آنے کے بعد اماراتی سفیر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں (فوٹو: شٹر سٹاک)
پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے پاکستان بحریہ كے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔
منگل کو پاکستان بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی عمومی صورت حال اور دوطرفہ اشتراک عمل اور باہمی تعاون کو بڑھانے  پر تبادلہ خیال كیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔
اس موقع پر امارات كے قائم مقام ملٹری اتاشی كرنل محمد خمیس النیادی بھی موجود تھے۔
پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر دو ہفتے قبل طویل رخصت کے بعد پاکستان واپس آئے تھے۔ واپسی کے بعد سے انھوں نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اماراتی سفیر نے وزیر داخلہ، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت مختلف وفاقی وزرا اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ کے دورہ متحدہ عرب امارات میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: