Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئر کی سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازیں

پروازیں غیر سعودیوں کو لے جانے کے لیے چلائی گئی ہیں (فوٹو عرب نیوز)
  سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو یک طرفہ سفر کی اجازت ملنے کے بعد امارات ایئرلائن نے خصوصی پروایں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات ایئر کی جانب سے کہا گیا  ہے کہ  منگل سے سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز کیا جارہاہے- یہ پروازیں غیرملکیوں کو مملکت سے لے جانے کے لیے چلائی گئی ہیں- 
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق امارات ایئرلائنز کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب میں فضائی حدود کی ایک ہفتے کے لیے مزید بندش کے بعد امارات ایئر کی جانب سے پروازیں شروع کی جارہی ہیں- 
امارات ایئر کے مطابق یہ پروازیں بروز منگل 29 دسمبر سے شروع کردی ہیں- جو مملکت کے شہروں دمام اور ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے دبئی جائیں گی- 
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلائی دبئی نے بھی سعودی عرب کے لیے اپنا فضائی آپریشن جدہ، ریاض اور دمام  کے ہوائی اڈوں کے لیے شروع کیا ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: