Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کا یمن کو 562 ٹن راشن کا تحفہ

9 ہزار 627 بے گھر یمنی افراد میں راش کی یہ امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے یمن کے حجہ گورنریٹ میں 562 ٹن سے زائد خوراک کے امدادی پارسل تقسیم کئے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے بتایا ہے کہ  داخلی طور پر بے گھر یمنی خاندانوں میں راش کی یہ امداد تقسیم  کی جا رہی ہے۔ اس امداد سے 9 ہزار 627 افراد مستفید ہوں گے۔
دریں اثنا ،  شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے صحت کی ٹیمیں یمنی بچوں اور وہاں پر موجود تعلیمی عملے میں غذائیت کے مسئلے کو حل کرنے کی مہم کے تحت عدن گورنریٹ کے اسکولوں کے دورے کر رہی ہیں۔

تغذیہ بخش پروگرام کے لئے4 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

رواں مہینے کے دوران  11 ہزار 128  افراد  کےلیے صحت کے متعلق مختلف خدمات پیش کی تھیں۔
اکتوبر میں اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے کل 44 ہزار طلباء اور اساتذہ نے مرکز کے ذریعہ فراہم کردہ  تعلیمی خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے۔
شاہ سلمان  مرکز نے حال ہی میں یمن کے سات  گورنریٹ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں ، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لئے تغذیہ بخش پروگراموں کی حمایت کے لئے  4 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اس منصوبے سےایک لاکھ 79 ہزار 437 افراد مستفید ہوں گے۔
اس معاہدے کے تحت صحت عملے کو جدید مشینیں مہیا کی جائیں گی جن کے ذریعے صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
شاہ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمنی حکام کو نیوٹریشن کلینک، موبائل ٹیمیں چلانے میں بھی مدد کرے گا اور اس سلسلے میں انہیں طبی سامان اور تربیت بھی فراہم کرے گا۔
 

شیئر: