Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمہ کی قاتلہ کویتی عورت کو پھانسی کی سزا

خادمہ کو بے دردی سے زدوکوب کرنے کے بعد اسے قید کردیاتھا (فوٹو: القبس)
 کویتی کرمنل کورٹ نے خادمہ کو اذیت دے کر قتل کرنے والی کویتی خاتون کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ 
کویتی اخبار ’القبس‘ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی ملازمہ کو بے پناہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ 
فلپائنی سفارتخانے کی جانب سے اپنی شہری کے قتل پر عدالت سے رجوع کیا گیا جہاں مقدمے کی سماعت اور شواہد مکمل ہونے پر ملازمہ کی کفیلہ کو قتل عمد کا مجرم قرار دیا گیا۔ 
عدالت نے ملازمہ کو اذیت دے کر اسے قتل کرنے کے جرم میں کویتی عورت کو پھانسی لگانے کی سزا کا حکم سنایا۔ 
اس حوالے سے اخبار کا کہنا تھا کہ ملزمہ پر جو فرد جرم عائد کی گئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ ’ملزمہ نے خادمہ کو انتہائی بے دردی سے زد وکوب کیا- بعد ازاں اسے علاج بھی فراہم نہیں کیا بلکہ ایک کمرے میں قید کر دیا اس دوران وہ ہلاک ہو گئی۔ 
دوسری جانب فلپائنی سفارتخانے کی خاتون وکیل ’فوزیہ الصباح ‘ کا کہنا تھا کہ عدالت نے درست فیصلہ صادر کیا ہے کیونکہ ملزمہ نے خادمہ کو اذیت دی اور اسے کمرے میں بند کردیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گئی-
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: