Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو موسم کیسا رہے گا؟

جمعہ کو مملکت کے 8 علاقوں میں بارش کا امکان ہے (فوٹو: ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعہ یکم جنوری 2021 کو مملکت کے 8 علاقوں میں بارش کا امکان ہے-
مرکز کے مطابق موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش کا امکان ہے- 
ویب نیوز عاجل کے مطابق جمعہ کو مملکت کے مختلف علاقوں جازان، عسیر، الباحہ، مکہ، مدینہ، ریاض، قصیم اور حائل میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے- 
موسمیات مرکز نے امید ظاہر کی ہے کہ مملکت کے شمال اور مشرقی علاقوں میں رات کے آخری پہر اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی- 
موسمیاتی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعہ کو مملکت کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کچھ اس طرح سے رہے گا- مکہ میں کم سے کم 21 اور زیادہ سے زیادہ 30، ریاض میں کم سے کم دس اور زیادہ سںے زیادہ 20، مدینہ میں کم سے کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 26 جبکہ جدہ میں کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہوگا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: