Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

باہمی اختلاف پراپنے ہی قبیلے کےفرد کوقتل کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ہم وطن کو قتل کرنے والے سعودی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔ شرعی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قصاص کا حکم صادر کیا تھا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض میں سعودی شہری سعد بن فرج الدوسری نے اپنے ہم قبیلہ مبارک علوش الدوسری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ بیان میں قتل کی وجہ باہمی اختلاف بتایا گیا ہے۔  
ملزم وقوعہ کے بعد جائے واردات سے فرار ہوگیا  تھا جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ 
عدالت میں اقرار جرم  اور شواہد ملنے پر اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کی گئی جو رد ہونے کے بعد ایوان شاہی نے بھی حتمی فیصلے کی توثیق کردی۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں قتل پر قصاص کی شرعی سزا دی جاتی ہے جس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوتی اگر مقتول کے ورثا خون بہا پر راضی ہوجائیں تو قاتل کو معافی مل سکتی ہے بصورت دیگر سرعام سرقلم کیاجاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: