Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: سونے کی قیمتوں میں اضافہ 

21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 199 ریال ہو گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ یکم جنوری 2021 کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا-
مملکت میں 24 قیراط کے ایک  گرام سونے کی قیمت  228.23 ریال رہی جبکہ 21 قیراط والے سونے کی فی گرام قیمت 199.70 ریکارڈ کی گئی- 
ویب نیوز ’عاجل‘کے مطابق 18 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 171.17 ریال رہی جبکہ ایک اونس سونا 7098.75 ریال میں فروخت ہوا- 
21 قیراط والے 8 گرام سونے کا بسکٹ 1597.61 ریال  میں فروخت ہوا- 
ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کا سبب ڈالر کی قدر میں کمی ہے- 
 

شیئر: