Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع

شہر مقدس میں 12 سو سے زائد ہوٹلوں میں 2 لاکھ 70 ہزار کمرے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
حج وعمرہ قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے تعلیمی اداروں میں ششماہی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کے تاجروں کو ایک کروڑ ریال آمدنی کا امکان ہے-  
مملکت میں اتوار 3 جنوری 2021 سے  ششماہی تعطیلات  شروع ہوں گی اس دوران مقامی شہری عمرہ اور عبادت کے لیے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کا رخ کریں گے-  
عکاظ اخبار کے مطابق العمیری نے کہا کہ ششماہی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ میں ریستورانوں، ٹرانسپورٹ اور تجارتی مراکز کا کاروبار بڑھنے کا امکان ہے -  

 مختلف شہروں میں تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں لوگ مکہ آرہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

 العمیری کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ، ریستورانوں اور تجارتی مراکز کوتقریبا10 ملین ریال منافع کا امکان ہے-  
العمیری نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ میں 1200 سے زیادہ ہوٹلوں میں 2 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ  کمرے ہیں-
سالانہ معمول کے مطابق مقامی شہری ششماہی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کا رخ کریں گے- طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ نے جمعرات ہی سے مکہ مکرمہ کا سفر شروع کردیا- 
العمیری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سردی کی لہر سے زیادہ متاثر شہروں کے باشندے ’اعتمرنا‘ ایپ کے  ذریعے عمرے کا پروگرام بڑی تعداد میں بنا رہے ہیں- عام خیال یہی ہے کہ سردی سے دوچار مقامات کے باشندے ایک طرف تو عمرہ اور زیارت کی نعمت سے فیض یاب ہوتے ہیں اور دوسری جانب وہ معتدل آب و ہوا سے بھی فائدہ اٹھا پاتے ہیں- ان دنوں مکہ مکرمہ کا موسم سرد علاقوں کے  مقابلے میں معتدل  ہے- 

شیئر: