Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے شہر حدیدہ میں شادی ہال میں دھماکے سے 5 خواتین ہلاک

یمن کی حکومت اور حوثی باغی دھماکے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ہال میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ خواتین ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکہ نئے سال کے پہلے دن ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔
 
یمن کی حکومت اور حوثی باغی دھماکے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔
شادی ہال میں ہونے والا دھماکہ عدن ایئرپورٹ میں ہونے والے دھماکوں کے ٹھیک دو دن بعد ہوا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عدن ایئرپورٹ کو دھماکوں سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب حکومتی وزرا وہاں پہچے تھے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے بنائے گئے مشترکہ کمیشن میں یمن کی حکومت کے نمانئدے جنرل صادق دوئیڈ نے دھماکے کو حوثی باغیوں کی جانب سے سویلین کے خلاف ’مکرہ جرم‘ قرار دیا۔
تاہم حدیدہ کے لیے حوثی کے نامزد گورنر محمد ایاچے نے حوثیوں کے ٹی وی چینل کو بتاہا کہ ’جارح قوتیں اپنے جرائم کا الزام دوسروں پر دھرنے میں کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے۔‘
 

شیئر: