Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کے نجی کلینکس انڈین کورونا ویکسین خریدنے کے خواہاں

برازیل کی کلینکس انڈین ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں خریدنا چاہ رہی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
برازیل میں نجی کلینکس انڈیا میں منظور کردہ مقامی دواساز کمپنی بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کی 50 لاکھ خوارکیں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈیا میں اتوار کو بھارت بائیوٹیک اور برطانوی اور سویڈش دواسار کمپنی ایسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین استعمال کے لیے منظور کی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برازیلین ایسوسی ایشن آف ویکسین کلینکس نے اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ اس نے انڈیا کی کمپنی کے ساتھ ویکسین کی خریداری کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں، جو کہ کلینیکل ٹرائل کے حتمی مرحلے پر ہے۔
ڈیل کی حتمی منظوری برازیل کے متعلقہ ادارے انویسا کی طرف سے دی جائے گی، جس نے ابھی تک کورونا وائرس سے لڑنے کی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔
برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کی حکومت کو ملک میں ویکسینیشن کی مہم میں تاخیر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
برازیل میں اموات کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے یہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اس تاخیر کی وجہ سے کچھ ریاستوں کی حکومتوں نے اور اب نجی شعبوں نے خود سے ویکسینیشن مہم شروع کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر: