Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا فُردو جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی 20 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

جوہری معاہدے نے ایران کے لیے یورینیم افزودگی کی حد مقرر کی ہوئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
ایران نے  فُردو میں واقع زیر زمین جوہری تنصیب پر یورینیم کی افزودگی 20 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔
ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے ایرانی نیوز ایجنسی مہر کو فُردو جوہری تنصیب پر یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق ایران کے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے نیوکلیئر معاہدے کے تحت وہ اس سطح تک یورینیم نہیں پیدا کر سکتا۔ 
ایران کا یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے حالیہ اقدام عالمی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں نیا اضافہ ہے۔ ایران نے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا آغاز 2019 میں امریکہ کے معاہدے سے دستبرداری اور نئی پابندیاں لگانے کے ردعمل میں کیا تھا۔
ایرانی حکومتی ترجمان علی ربیعی نے مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ چند منٹ پہلے ہی فُردو جوہری تنصیب میں 20 فیصد یورنینم افزدوگی کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
یکم جنوری کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا تھا کہ ایران نے فوردو جوہری تنصیب پر یورینیم کی افزودگی 20 فیصد تک بڑھانے کے حوالے سے ایجنسی کو آگاہ کر دیا تھا۔ 

شیئر: