Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے: نواز شریف

احسن اقبال نے کہا تھا کہ ملک میں مدر آف این آر او فارن فنڈنگ کیس ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہم کسی کو بھی عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے۔
نواز شریف نے پیر کی رات کو ٹوئٹر پر لکھا کہ ’عمران خان کے فارن فنڈنگ کرپشن کیس، جس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، چھ سال گزرنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونا آئین، قانون اور قوم سے بدترین مذاق ہے۔ ہم کسی کو بھی اس  کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے۔ الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔‘
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا تھا کہ ’ملک میں مدر آف این آر او فارن فنڈنگ کیس ہے جس میں میں اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ ہے۔‘
گزشتہ روز اتوار کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بھی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ میں بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس کر رکھا ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے زیر سماعت ہے۔ 

شیئر: