Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ؛ بچے کورونا ٹیسٹ کی پابندی سے مستثنی

معزور بچے بھی کورونا ٹیسٹ سے مستثنی ہونگے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر کے بچے، انتہائی معذور بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنی کردیے گئے-
امارات واپس آّنے والے  ہر مسافر کے لیے ضروری ہے کہ وہ پی  سی آر ٹیسٹ کی تازہ رپورٹ پیش کرے- یہ رپورٹ ٹیسٹ کی تاریخ سے 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو- اس سے قبل کہا گیا تھا کہ رپورٹ ٹیسٹ کی تاریخ سے  72 گھنٹے پرانی نہ ہو-
الامارات الیوم کے  مطابق اماراتی حکام نے بارہ برس سے کم عمر اور انتہائی معذور بچوں کو اس شرط سے استثنی دے دیا ہے-

امارات آنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی لازمی ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

اماراتی دفتر خارجہ اور بحرانوں کے قومی ادارے نے اعلان کیا تھا کہ اماراتی ہوائی اڈوں پر آنے والے مقامی شہریوں،مقیم غیرملکیوں، سیاحوں اور ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا-
امارات نے یہ  پابندی بھی لگا رکھی ہے کہ امارات آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کا یہ فیصلہ یکم اگست سے لاگو کردیا جائے گا-
اماراتی حکام نے توجہ دلائی ہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ کے حوالے سے جو پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ اپنی جگہ پر قائم رہیں گی- امارات اس قسم کی پابندیاں مقامی شہریوں و مقیم غیرملکیوں کی صحت و  سلامتی کو یقینی  بنانے اور انہیں کورونا وائرس سے بچانے کے لیے لگا رہی ہے-
 

شیئر: