Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: حوثی باغیوں نے تیل کمپنی کے انجینیئرز اغوا کر لیے

سافر کمپنی نے اپنے انجینیئرز کی رہائی کے لیے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے تیل کی تلاش کرنے والی سافر کمپنی کے تین انجینئرز کو اغوا کر لیا ہے۔
عرب نیوز نے یمن کے سرکاری خبر رساں ادارے صبا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمپنی نے تین ملازمین کے اغوا کی تصدیق کی ہے اور حوثی جنگجوؤں پر الزام عائد کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق دو انجینئرز کو مارب گیس فیلڈ کی جانب جاتے ہوئے بس سے اغوا کیا گیا جبکہ تیسرے کو صنعا میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مقامی و بین الاقوامی برادری اور تنظیموں سے واقعہ کی مذمت اور معاملے میں مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب حوثی ملیشیا نے تیز علاقے میں گھروں پر حملوں میں چھ عام شہریوں کو قتل جبکہ سات کو زخمی کر دیا۔
صبا نیوز ایجنسی کے مطابق ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شیئر: