Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثی باغی خطے میں دہشت گردی کی سب سے خطرناک تنظیم‘

ترجمان نے کہا کہ ’عام شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی باغی خطے میں دہشت گردی کی سب سے خطرناک تنظیم بن چکے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان عبدالموجالی نے یہ بات حوثی باغیوں کا داعش اور القاعدہ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہی۔

 

یمنی فوج کے ترجمان نے یہ بیان حال ہی میں عدن ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کے تناظر میں دیا ہے جس میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’انہوں (حوثیوں) نے 2020 کا آغاز مسجد میں 70 سے زیادہ نمازیوں کو ہلاک کر کے کیا اور اب انہوں اس کا اختتام عدن ائیر پورٹ پر حملہ کر کے کیا ہے۔‘
عبدالموجالی نے کہا کہ ’عام شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے رویے پر ’عالمی خاموشی‘ سے ان کے جرائم کی ’حوصلہ افزائی‘ ہوئی ہے۔

شیئر: