Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 2988 نئے کیسز

اب تک کل مرنے والوں کی تعداد  694 ہوچکی ہے- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں نئے کورونا وائرس کے 2988 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آگئے- جس سے ملک میں متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 754 تک پہنچ گئی-
وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3658 ہوگئی ہے جس کے بعد اب تک شفا پانے والے کل افراد کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 178 ہوگئی-
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق جمعرات کو 5 افراد کی وفات کے بعد اب تک کل مرنے والوں کی تعداد  694 ہوچکی ہے- امارات میں فی الوقت کووڈ 19 کا کوئی بھی خطرناک کیس نہیں-

جمعرات کو 61 ہزار 396 افراد نے ویکسین لی- (فوٹو وام)

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 63 ہزار 100 ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
امارات الیوم کے مطابق وزارت صحت پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قومی مہم چلائے ہوئے ہے- اس حوالے سے بوڑھوں اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین دی جارہی ہے-
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 396 افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے جس سے ویکسین لینے والوں کی کل تعداد 8 لاکھ 87 ہزار 697 ہوگئی-

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: