Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرینی ولی عہد سے پاکستانی آرمی چیف کی ملاقات

آرمی چیف کو بحرین کا اعلی اعزاز (بحرین آرڈر) پیش کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
 بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی امور کےعلاوہ  مشرق وسطی میں علاقائی سلامتی کی صورتحل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو پاک، بحرین دفاعی تعاون میں نمایاں خدمات پر بحرین کا اعلی اعزاز (بحرین آرڈر)بھی پیش کیا ہے۔

قمرجاوید باجوہ نے بحرینی افواج کے کمانڈر جنرل سے بھی جمعے کو ملاقات کی۔(فوٹو ٹوئٹر)

بحرینی قیادت نے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کا حوالے دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
 آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرینی افواج کے کمانڈر جنرل مارشل شیخ خلیفہ بن احمد آل خلیفہ سے بھی جمعے کو منامہ میں ملاقات کی۔
اس موقع پربحرینی وزیر دفاع عبداللہ النعیمی اور بحرینی افواج کے چیفس آف سٹاف ذیاب النعیمی بھی موجود تھے۔
بحرینی خبررساں ادارے ’بنا‘ کے مطابق بحرینی کمانڈر جنرل نے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد کو خوش آمدید کہا۔

آرمی چیف نے مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے بحرین اور پاکستان  کی منفرد دوستی، گہرے تعلقات اور مختلف سطحوں پر انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کو سراہا۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری یکجہتی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشق البدر فائیو کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔ مشقوں میں تربیت کے معیار کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقیں دہشت گردی کے خلاف دونوں ملکوں کے عزم کو ثبوت ہیں۔

شیئر: