Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوید افکاری کے بعد ایران کا ایک اور ریسلر کو پھانسی دینے کا فیصلہ

گذشتہ سال ستمبر میں ایران نے 27 سالہ نوید افکاری کو پھانسی کی سزا دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
عالمی شہرت یافتہ پہلوان نوید افکاری کے بعد ایرانی حکومت ایک اور ریسلر کو پھانسی کی سزا دینے جا رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’29 سالہ ریسلر مہدی علی حسینی کو سنہ 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مہدی علی پر ایک گروہ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔‘
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’متاثرہ خاندان نے مہدی علی کو معافی دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہیں جلد ہی پھانسی کی سزا دے دی جائے گی۔
ایرانی ریسلر اور لندن اولمپکس 2012 کے چیمپئن حمید سوریان نے مہدی علی کی پھانسی کی سزا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گذشتہ سال ستمبر میں ایران نے 27 سالہ نوید افکاری کو پھانسی کی سزا دی تھی۔
ایرانی حکومت کے مطابق نوید افکاری نے اگست 2018 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک سرکاری اہلکار کو قتل کیا تھا۔
نوید افکاری نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔  
ناقدین کے مطابق ’ایرانی حکومت نے نوید افکاری پر قتل میں ملوث ہونے کا غلط الزام لگایا تھا جس کا مقصد حکومت مخالف آوازوں کو خاموش کروانا تھا۔‘

شیئر: