Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں مظاہروں کی حوصلہ افزائی کے الزام میں صحافی کو پھانسی

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زام کا چینل ایرانی حکام کے حوالے سے ’شرمناک‘ معلومات پھیلاتا تھا (فوٹو:اے ایف پی)
ایران نے 2017 میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے جرم میں صحافی کو پھانسی دے دی ہے۔
خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل اور سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’روح اللہ زام کو سنیچر کی صبح پھانسی دی گئی، وہ’معاشرے میں فساد پھیلانے‘ کے مرتکب ہوئے تھے۔
ایران کی  سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زام کی ویب سائٹ اور میسیجنگ کی مشہور ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر ان کا چینل احتجاج کے اوقات اور ایرانی حکام کے حوالے سے ’شرمناک‘ معلومات پھیلاتا تھا۔
2017 کے اواخر میں شروع ہونے والے مظاہرے 2009 کے ’گرین موومنٹ‘ احتجاج کے بعد ایران کی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوئے تھے۔

شیئر: