Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ثقافت کے فیشن پروگرام میں دوسرے مرحلے کے لئے رجسٹریشن

جیتنے والوں کو میلان فیشن ویک میں پانچ دن کا مفت پیکج دیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے فیشن انکیوبیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس  کے لئے  رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پروگرام فیشن کے شعبے میں مقامی تخلیقات اور کاروباری افراد کو سامنے لانے ،  ان کی مدد  کرنے اور انہیں فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس فیشن پروگرام میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن 18 جنوری تک جاری رہے گی۔

پروگرام میں شامل افراد اپنے شعبوں میں مخصوص چیلنجوں کو حل کریں گے۔(فوٹو عرب نیوز)

ذیل میں درج ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔
https://engage.moc.gov.sa/fashion_bootcamp.
یہ فیشن پروگرام 28 فروری سے شروع ہوگا  جو کہ 4 مارچ تک جاری رہے گا۔
14جنوری سے شروع ہونے والا پہلا مرحلہ تین روزہ ورچوئل "فیشن ہیکاتھون" ہے۔
وزارت ثقافت کی ویب سائٹ کے مطابق اس پروگرام کے شرکاء کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

یہ فیشن پروگرام 28 فروری سے 4 مارچ تک جاری رہے گا۔(فوٹو عرب نیوز)

اس میں شامل افراد قلیل مدت میں اپنے اپنے شعبوں میں کچھ مخصوص چیلنجوں کو حل کریں گے۔
اس پروگرام میں جیتنے والوں کو میلان فیشن ویک میں پانچ دن کا مفت پیکج دیا جائے گا۔
دوسرا مرحلہ ایک "بوٹ کیمپ" ہے ۔ اس پانچ روزہ آن لائن ایونٹ میں فیشن اور فیشن سے متعلق کاروبار کرنے والے افراد  پر فوکس کیا جائے گا۔

پروگرام فیشن کے شعبے میں مقامی تخلیقات فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس مرحلے میں شرکا کو اپنے آئیڈیاز، نیٹ ورک تیار کرنے اور فیشن کے اعلی پیشہ ور افراد سے رہنمائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔
تیسرے مرحلے میں طویل مدتی انکیوبیٹر کے ذریعے سے مقابلوں میں شامل شرکاء کو بنیادی تیاریوں کے سلسلہ میں ان کی مختلف مصنوعات کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد کے ساتھ ساتھ ضروری رہنمائی اور سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
 

شیئر: