Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں کمی، مزید 6 اموات

14 جنوری 2021 کو کورونا سے 6 افراد کی موت واقع ہوئی- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز میں تھوڑی کمی واقع ہوئی ہے اور نئے کورونا کے 169 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 188 رہی- جبکہ کووڈ 19 سے اموات کی تعداد 6 رہی-
اخبار 24 اور سبق کے مطابق کووڈ 19 کے نئے 169 کیسز کے بعد اب تک کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 440 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  کورونا سے 6 افراد کی اموات کے بعد اب تک کل مرنے والے افراد کی تعداد  6 ہزار 310 تک ہوگئی ہے- کووڈ سے نئے شفا پانے والے 188 رہے- اب کل صحت یاب افراد کی  تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 201 ہوچکی ہے-

کورونا کے 302 مریض تشویشناک حالت میں ہیں- (فوٹو العربیہ)

نئے کووڈ کے جمعرات کو ریاض میں 46ِ مکہ  مکرمہ میں 42، الشرقیہ میں  33، مدینہ منورہ میں 18، عسیر میں 11، القصیم میں 5، الجوف میں 3، نجران، حدود شمالیہ، جازان، حائل اور الباحہ میں دو، دو جبکہ تبوک میں ایک نیا مریض سامنے آیا-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے اب تک 1929 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 302 کی حالت تشویشناک ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک اور ایس او پیز کا خیال رکھیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: