Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کا بیگ چھیننے والے تین شہری گرفتار

’وہ تنہا پیدل چلنے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور بیگ چھین کر فرار ہوجاتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کی مختلف مارکیٹوں میں خواتین کا بیگ چھیننے والے 3 شہری گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں‘۔
’گرفتار شدگان مختلف مارکیٹوں اور گلی محلوں میں تنہا چلنے والی خواتین کے بیگ لے کر فرار ہونے میں ملوث تھے‘۔
’ایک واقعے میں خاتون نے مزاحمت کی تو اس پر تشدد کر کے اسے زخمی کر دیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک خاص علاقے میں ایک ہی طرح کے واقعات ریکارڈ پر آنے کے بعد پولیس نے وہاں نفری بڑھادی اور نگرانی کا عمل جاری رکھا‘۔
’آخر کار ایک واقعے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے تفتیش کے دوران اپنے باقی ساتھیوں کے بھی نام بتادیئے‘۔
’انہوں نے اقرار کیا ہے کہ وہ تنہا پیدل چلنے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور بیگ چھین کر فرار ہوجاتے تھے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: