Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویراٹ کوہلی، کپتان سے’پراؤڈ والد اور شوہر‘تک

ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی۔ فوٹو اے ایف پی
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ٹوئٹر پر اپنا تعارف ہی تبدیل کر ڈالا۔
ویراٹ کوہلی اور اہلیہ بالی انوشکا شرما کے ہاں چند دن پہلے 11 جنوری کو بیٹی پیدا ہوئی تھی جس کی پیدائش کا اعلان ویراٹ کوہلی نے اسی دن اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا تھا۔
بیٹی کی پیدائش کے چند دن بعد ہی ویراٹ کوہلی نے اپنا تعارف بدل کر ’پراؤڈ والد اور شوہر‘ کر دیا یعنی انہیں شوہر اور اب باپ بننے پر فخر ہے۔

ویراٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر انتہائی شکر گزار ہیں۔
 ساتھ ہی انہوں نے اپنے فینز کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرائیویسی کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔
ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی۔ انوشکا شرما نے گزشتہ سال اگست میں آنے والے بچے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جس پر فلم انڈسٹری کے سٹارز سمیت ان کے فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
ویراٹ بچے کی پیدائش کے موقع پر انڈین کرکٹ بورڈ سے چھٹی لے رکھی ہے اور فی الحال وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
بچے کی پیدائش کے باعث ویراٹ کوہلی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے آخری تین میچز میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔

شیئر: