Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو نزلہ و زکام سے کیسے بچائیں؟

ناک میں ماں کی چھاتی کا دودھ ٹپکائیں کیونکہ دودھ میں قدرتی اینٹی بائیوٹک ہوتے ہیں۔ (فوٹو: فری پک)
بچوں کو نزلہ و زکام لگ جانا ایک عام بیماری ہے۔ یہ ایک وائرس کی طرح منتقل ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں مختلف امراض جنم لیتے ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق نزلہ و زکام سے بچوں کو سانس کی تنگی، سوتے وقت بے چینی، دودھ پینے میں مشکل ہوتی ہے۔ اسی طرح عمر بڑھنے کے ساتھ بچے کھانا نگلنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔
نزلے کی وجہ سے بچے منہ کے ذریعے سانس لیتے ہیں جو صحت کےلیے کئی مسائل کا باعث بنتا ہے۔
چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ایمن ابو ربیع نے بچوں میں نزلہ و زکام کے علاج کے طریقے بتائے ہیں، جو یہ ہیں۔

 

نومولود بچوں کو نزلہ و زکام زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

نومولود بچوں کو نزلہ و زکام عموماً زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں قوت مدافعت کا نظام مکمل طور پر فعال نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے مختلف وائرسز ان پر حملہ کرتے ہیں اور ان کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
نومولود بچے اگر نزلے کا شکار ہو جائیں تو ان کی ناک بھر جاتی ہے کیونکہ ان کی ناک کی نالیاں بہت چھوٹی ہوتی ہیں جو نزلے سے بھر جاتی ہیں۔ اس سے بچے کی سانس میں تنگی ہوتی ہے اور اس کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔

نومولود بچوں میں نزلہ کا علاج

ناک پر گرم کمپریس لگانے سے فائدہ ہوتا ہے، اس کے ذریعے بچے کے چہرے کو حرارت دیں۔
نمکین محلول کا استعمال کریں۔ ناک میں ماں کی چھاتی کا دودھ ٹپکائیں کیونکہ دودھ میں قدرتی اینٹی بائیوٹک ہوتی ہے۔

بڑی عمر کے بچوں میں نزلہ و زکام کی بیماری

ویب ایم ڈی ویب سائٹ نے بڑی عمر کے بچوں میں نزلہ و زکام کے علاج کے لیے متعدد نکات شائع کیے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
بچے کو گرم جڑی بوٹیوں کےمشروبات فراہم کرنا فائدہ مند ہے کیونکہ وہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

نزلے کی وجہ سے بچے منہ کے ذریعے سانس لیتے ہیں جو صحت کے لیے کئی مسائل کا باعث بنتا ہے۔ (فوٹو: فری پک)

لیموں اور شہد کو ملا کر استمال کریں۔ اس میں چینی  شامل نہ کریں کیونکہ چینی کی وجہ سے اس کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔
بچے کو ادرک کا ٹکڑا دیں اس کا ذائقہ بدلنے کے لیے اوپر شہد لگا دیں۔ ماں کے لیے بہتر ہے کہ وہ بلغم نکالنے اور بچے کو سانس لینے میں مدد کے لیے نیبولائزر استعمال کرے۔
نمکین محلول بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال مناسب نہیں ہے۔ بچے کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے اسے چکن سوپ پلائیں۔
بستر میں بچے کے آرام کا خیال رکھیں اور اسے باہر کی ہوا سے بچائیں۔

شیئر: