Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی سکولوں میں زیادہ فیس، وزارت تعلیم میں شکایت کیسے کریں؟

 نجی تعلیم گیٹ کو وزٹ کریں اور’دخول ولی امر‘ کا انتخاب کریں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت تعلیم نے نجی سکولوں میں زیادہ فیس کے خلاف والدین کے لیے شکایت کا طریقہ کار مقرر کیا ہے۔ شکایت پانچ دن کے اندر نمٹا دی جائے گی۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ اگر کسی نجی سکول کی انتظامیہ مقررہ فیس سے زیادہ طلب کرے تو ایسی صورت میں والدین اضافی فیس کے حوالے سے شکایت کرسکتے ہیں۔
وزارت تعلیم نجی سکولوں سے متعلق فیس کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہوئے ہے۔ 
وزارت تعلیم نے والدین حد سے زیادہ فیس کے مطالبے پر شکایت کے لیے جو طریقہ کار طے کیا ہے اس کے مطابق  نجی تعلیم گیٹ کو وزٹ کریں اور’دخول ولی امر‘ کا انتخاب کریں۔ 
تسجیل تظلم خانے کو پش کریں اور مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں۔ 
وزارت تعلیم نے بیان میں کہا  کہ شکایت پیش کرنے پر اس کا نمبر بھیجا جائے گا۔
علاوہ ازیں آن لائن درخواست کی پیروی کے طریقہ کار کے حوالے سے لنک بھیجا جائے گا یا موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ شکایت کنندہ اپنی درخواست کی پیروی اس نمبر کے ذریعے کرسکے گا۔ 
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر شکایت کندہ کے سامنے کوئی مشکل پیش آئے یا وہ آن لائن سروس سے فائدہ نہ اٹھاسکتا ہو تو ایسی صورت میں وہ 1996 پر رابطہ کرکے شکایت پیش کرے۔ یہ سہولت ہفتے کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے مہیا ہے جبکہ براہ راست بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: