Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام سکولوں میں آئندہ 10 ہفتوں تک آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ

’پرائمری سکولوں کے طلبہ کی کلاسیں دوپہر 3 بجے سے شروع ہوں گی،باقی مراحل کی کلاسیں صبح 9 سے ہوں گی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تمام تعلیمی مراحل آئندہ 10 ہفتوں تک آن لائن ہوں گے۔
سابقہ طریقہ کار کے مطابق آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دے دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’عام تعلیمی اداروں کے علاوہ یونیورسٹیز، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس میں طلبہ کی سلامتی کو ملحوظ رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
’سابقہ طریقہ کار کو جاری رکھتے ہوئے اعلی تعلیمی مراحل کی نگرانی کی جائے گی جبکہ صورتحال کا جائزہ لیتے رہنے کے لیے وزارت تعلیم اور صحت کی مشترکہ کمیٹی کام کر رہی ہو گی‘۔
وزارت تعلیم نے کہاہے کہ ’موجودہ صورتحال اور شاہی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سمسٹر کا معمول جاری رہے گا‘۔
’پرائمری سکولوں کے طلبہ کی کلاسیں دوپہر 3 بجے سے شروع ہوں گی جبکہ اس کے بعد کے مراحل کے طلبہ کی کلاسیں صبح 9 سے ہوں گی‘۔
’یونیوسٹیز، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس میں جہاں پریکٹل کی ضرورت ہوگی وہاں طلبہ تعلیم گاہ حاضرہونا ہوگاجس کے دوران تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا‘۔
 
 

شیئر: