Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے مشرقی ریجن کا سفر، شاہ سعود کی نایاب ویڈیو

شاہ سعود اکیڈمی کی جانب سے سابق شاہ سعود کی نادر ویڈیو اکیڈمی کے آفیشل پیچ پر جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ریل کے ذریعے شاہ سعود کے ریاض سے مشرقی ریجن پہنچنے کے منظر کو دکھایا گیا ہے۔

 

سعودی عرب کے فرمانروا بننے کے بعد جب شاہ سعود پہلی بار دارالحکومت ریاض سے مشرقی ریجن ریل کے ذریعے پہنچے، تو اس وقت کے گورنر مشرقی ریجن ’سعود بن جلوی‘ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دیگر امرا اور اکابرین، مشعل بن عبدالعزیز، فیصل بن ترکی، عبدالرحمان الطبیشی اور جمال الحسینی بھی موجود تھے۔
شاہ سعود کو ریل گاڑی سے اترکر کار میں سوار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: