Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے کی تجدید کتنے ماہ قبل کرائی جا سکتی ہے؟

 ورک پرمٹ اور ہیلتھ انشورنس کا موثر ہونا ضروری ہے۔  (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ عام غیرملکی کارکنان کے اقاموں کی تجدید  پانچ سے چھ  ماہ قبل کرائی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ورک پرمٹ اور ہیلتھ انشورنس موثر ہوں۔
محکمہ پاسپورٹ سے استفسار کیا گیا تھا کہ ’اقامے کی تجدید اس کے ختم ہونے سے کتنی مدت پہلے کرائی جاسکتی ہے؟‘ 
عاجل ویب کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ اگر گھریلو ملازم کے اقامے کی مدت 14 ماہ سے کم باقی بچی ہو تو ایسی صورت میں اس کے اقامے کی تجدید کرائی جاسکتی ہے۔ 
 عام غیرملکی کارکنان کے اقاموں میں توسیع  پانچ سے چھ ماہ قبل کرائی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے ورک پرمٹ اور ہیلتھ انشورنس کا موثر ہونا ضروری ہے۔  
 ھویہ مقیم کارڈ( اقامہ) کا اجرا پانچ برس کے لیے ہوتا ہے جبکہ اقامے کی تجدید آن لائن ابشر کے ذریعے ہر سال ہوتی رہتی ہے۔
سعودی عربب میں 6 جنوری 2021 کو (ابشر) افراد ایپ پر ڈیجیٹل ھویہ مقیم بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔
 محکمہ پاسپورٹ نے انتباہ کیا کہ اگر کسی نے ھویہ مقیم کی تجدید ختم ہونے پر نہ کرائی تو پہلی بار تاخیر پر 5 سو ریال، دوسری بار تاخیر پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ  ہوگا جبکہ تیسری بار تاخیر پر سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا۔

شیئر: