Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کو برساتی نالے میں دھکا دینے والے پکڑے گئے 

غیر ملکی کو دھکا دینےکی وڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی تھی۔(فوٹو اخبار 24) 
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے برساتی نالے میں غیرملکی کو دھکا دینے والے دو سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔ 
دونوں شہری دہرے جرم کے مرتکب ہوئے تھے۔ انہوں نے غیر ملکی کو دھکا دینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ غیر ملکی کو جنگل میں برساتی نالے میں دھکا دینے والے سعودی عمر کے چوتھے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔ 
ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کی مدد سے دونوں سعودی شہریوں تک رسائی حاصل کی گئی۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر: