Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

براڈ شیٹ: جسٹس (ر) عظمت سعید انکوائری کمیٹی کے سربراہ

منگل کو وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے  معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی . (فوٹو:ٹوئٹر)
وزیر اطلاعات شبلی فراز نےجمعرات کو اعلان کیا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس عظمت سعید شیخ ہوں گے۔
خیال رہے منگل کو وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے  معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی 45 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔
جمعرات کو شبلی فراز نے ٹوئٹڑ پر اعلان کیا کہ ’براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہوں گے۔‘
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج، ایف آئی اے کا سینیئر افسر، وزیراعظم کی جانب سے نامزد سینیئر وکیل اور اٹارنی جنرل آفس کا ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’کمیٹی بنیادی طور پر یہ دیکھے گی کہ لندن ہائیکورٹ  نے جو فیصلہ دیا اس میں کون کون سے کردار سامنے آئے ہیں
وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا تھا کہ انکوائری کمیٹی 45 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی

شیئر: