Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی پہلی خوراک کے لیے نئی تاریخ لینے کی ہدایت

پہلی خوراک لینے والے مقررہ وقت پر دوسری خوراک لیں گے- (فوٹو وزارت صحت ٹوئٹر)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ جن شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کی تاریخ مقرر کردی گئی تھی- اسے اب منسوخ کر دیا گیا- وہ ویکسین لینے کے لیے نئی تاریخ کی کارروائی ازسر نو کریں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک مقررہ تاریخ پر نہیں دی جا سکے گی- ویکسین بنانے والی کمپنی نے مقررہ تاریخ پر ویکسین مہیا نہیں کی جو مجبوری ہے-
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی و یکسین کی دوسری خوراک کی نئی تاریخ ایس ایم ایس ’صحتی ایپ‘ کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں-
ترجمان نے کہا کہ اگر کسی شخص نے ویکسین کی پہلی  خوراک  لے لی ہے اور اسے دوسری خوراک کی تاریخ دی جا چکی ہے اور اسے نئی تاریخ کے حوالے سے ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ نہیں کیا گیا تو وہ صحتی ایپ میں موجود تاریخ پر ویکسین سینٹر پہنچ جائے-
العربیہ نیٹ کے مطابق معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا کہ جو لوگ کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں انہیں دوسری خوراک مقررہ وقت پر ملے گی-

وزارت صحت ویکسین کی پہلی خوراک کا نیا شیڈول تیار کررہی ہے- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)

عسیری نے کہا کہ وزارت صحت ویکسین کی پہلی خوراک کا نیا شیڈول تیار کر رہی ہے- علاوہ ازیں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) فائزر کے علاوہ کئی اور ویکسینز کی منظوری کا بھی جائزہ لے  رہی ہے- ابھی تک منظورشدہ ویکسین فائزر ہے جو سعودی عرب میں استعمال ہو رہی ہے-
عسیری نے کہا کہ سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں ویکسین سینٹرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ موصول ہونے والی ویکسین کی مقدار کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: