Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں تفریحی سرگرمیوں کے لیے جاری لائسنس منسوخ

تفریحاتی سرگرمیوں کی معطلی کا فیصلہ عارضی ہے- (فوٹو: البیان)
دبئی محکمہ سیاحت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی 200 سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آنے پر تمام تفریحاتی سرگرمیوں کے لائسنس معطل کر دیے- گزشتہ تین ہفتوں کے دوران جتنے لائسنس جاری کیے گئے تھے سب واپس لے لیے گئے ہیں-
مزید پڑھیں
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے سرکاری میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے  کہا کہ  صحت عامہ کے تحفظ  کے لیے دبئی محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ تمام تفریحی اجازت نامے معطل کر دیے گئے-
میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ صحت کے حکام  کی درخواست پر کیا گیا ہے- تفریحی سرگرمیوں  کے اجازت ناموں کی معطلی کا فیصلہ عارضی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: