Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت چھوڑ کر پہاڑوں میں سفر کرنے والا سعودی نوجوان

 سعودی نوجوان نے کوہ پیمائی کو مشغلہ بنالیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی نوجوان عبدالعزیز النمر نے ملازت چھوڑ کر پہاڑوں میں چھ ماہ تک سفر کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سعودی نوجوان نے کوہ پیمائی کو مشغلہ بنا لیا ہے۔ 
نجی ٹی وی چینل ایم بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نوجوان نے کہا کہ گیارہ برس قبل  پہاڑوں کی زندگی کو اپنایا تھا۔ شہروں کی ہنگامہ خیز زندگی سے بیزار ہو چکا  ہوں۔  
عبدالعزیز النمر نے بتایا کہ 2010 میں کوہ پیمائی کےلیے پہلا سفر کیا۔ اس وقت پانچ سے سات ماہ تک 4300 کلو میٹر دروں میں گزارے۔ 
 2018 میں ملازمت کو خیرباد کہہ کر کوہستانوں میں گھومنے پھرنے کا پروگرام بنایا۔  میکسیکو سے سفر کا آغاز کیا۔ وہاں سے چھ ماہ تک کوہستانوں میں گھومتا ہوا کینیڈا جا پہنچا۔ 
سعودی نوجوان کا کہنا کہ اس نے کوہستانوں کی سیر کا پروگرام بنانے سے قبل پودوں اور جانوروں پر ریسرچ کی۔ مقصد یہ تھا کہ سفر کے دوران اگر کسی خطرناک جانور یا آدم خور پودے سے واسطہ پڑ جائے تو کس طرح نمٹا جائے۔ خشک اور بارش والے علاقوں میں جنم لینے والے پودوں اور ان کی شکل و صورت کے درمیان تقابل بھی تھا۔ 
عبدالعزیز النمر نے مزید کہا کہ جب تک انسان آرام، سکون اور راحت کے چکر میں کسی ایک جگہ بیٹھا رہے گا تب تک وہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

آگے بڑھنے کے لیے مہم جوئی اور چیلنجوں کا سامنا  ضروری ہے(فوٹو ٹوئٹر)

آگے بڑھنے کے لیے مہم جوئی اور چیلنجوں کا سامنا کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرکے  ہی انسان کو پتہ چلتا ہے کہ اس میں کتنا دم ہے اور وہ کیا کچھ کرسکتا ہے۔ 
النمر نے بتایا کہ کوہستانوں کی سیر کے دوران ایک اہم چیلنج پانی کی قلت کا بھی سامنے آیا۔ کبھی کبھار میں سات لیٹر پانی بیگ میں رکھ کر چلتا تھا اور چار دن تک کہیں پانی کا نام و نشان نہیں ملتا تھا۔ 

شیئر: