Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کےلیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

بریل لینگویج میں گائیڈ بک کے اجرا کا اعزاز حاصل کیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ نابینا مسافروں کے لیے بریل لینگویج میں مکمل گائیڈ بک جاری کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ کے چیئرمین کیپٹن ابراہیم الکشی نے کہا کہ کوشش ہے کہ السعودیہ کی پروازوں میں مہمانوں کو خصوصی سہولتیں مہیا ہوں۔ 
السعودیہ نے نابیناؤں کے لیے بریل لینگویج میں مکمل گائیڈ بک کے اجرا کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
کیپٹن ابراہیم الکشی نے بتایا کہ السعودیہ کے نابینا مسافر ریزرویشن کے وقت سپیشل فوڈ بک کراسکتے ہیں- اس کے لیے آن لائن رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 
انہوں نے السعودیہ سے سفر کرنے والوں سے کہا کہ وہ ریزرویشن کراتے وقت مقرر سہولتیں دریافت کرکے ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
یاد رہے کہ السعودیہ متعدد ایوارڈ حاصل کیے ہوئے ہے۔ یہ مشرق وسطی کی بڑی فضائی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اسے حال ہی میں اے پی ای ایکس آرگنائزیشن نے فائیو سٹار فضائی کمپنی قرار دیا ہے۔ 
السعودیہ کے طیارے دنیا کے جدید تر ہیں۔ چار براعظموں کے 95 سے زیادہ ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ اندرون مملکت 28 ہوائی اڈوں کے لیے اس سے سفر کیا جارہا ہے۔  
کورونا بحران کے دوران ہر پرواز کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا مکمل اہتمام ہے۔ 

شیئر: