Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پاکستانی عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات کا جائزہ

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سے پاکستانی حج مشن کے ڈی جی نے ملاقات کی ہے (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل بن حمزہ مطیر سے اتوار کو ان کے دفتر میں  سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل ابرار احمد مرزا  نے ملاقات کی- اس موقع پر دیگر عہدیدار موجود تھے۔
انہوں نے حج  1442ھ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ  پاکستانی عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت مکہ مکرمہ نے بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی و صحت خدمات زیر بحث آئی ہیں۔
سعودی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر  جنرل ڈاکٹر وائل نے کہا کہ سعودی عرب سب لوگوں کی صحت کا خصوصی خیالرکھتا ہے۔ اس سلسلے میں زائرین یا مملکت میں موجود مقیم غیرملکیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔
ڈاکٹر وائل نے اطمینان دلایا کہ سعودی وزارت صحت عمرہ زائرین کو بہترین اور معیاری صحت خدمات اور حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ 
محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے ترجمان حمد العتیبی نے کہا کہ ملاقات کے موقع پر مکہ مکرمہ  کے ہسپتالوں اور ابتدائی صحت نگہداشت کے مراکز میں مریضوں کو پیش کی جانے والی طبی خدمات پر بات چیت ہوئی۔

حج 1442ھ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو سبق)

اس حوالے سے کووڈ  19 سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ صحت ادارے کورونا کے حوالے سے جو ایس او پیز اپنائے ہوئے ہیں وہ کیا ہیں۔
العتیبی نے بتایا کہ  محکمہ صحت مکہ مکرمہ ایس او پیز کی  پابندی کرانے اور عمرہ زائرین کو سعودی عرب بھیجنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سرہتا ہے۔

شیئر: