Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسمی پہاڑ صحرا کی سیاحت کے شائقین کا مرکز

بلند و بالا پہاڑوں ہیبت ناک ہیں جہاں قدیم زمانے میں حجاج کے قافلے گزرا کرتے تھے ( فوٹو: سبق)
تبوک شہر کے مغرب میں حسمی پہاڑ صحرا کی سیاحت کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حسمی پہاڑی صحرائی علاقے کا موسم گرمیوں میں سخت گرم اور سردیوں میں سخت سرد ہوتا ہے۔
سعودی فوٹو گرافر محمد الشریف نے علاقے کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لیے متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔

حسمی کے پہاڑوں میں کئی تاریخی نقوش موجود ہیں جو مقامی حسمی زبان کے علاوہ عربی رسم الخط میں بھی تحریر ہیں۔

تاریخی اعتبار سے حسمی کے علاقے میں نبطی تہذیب کا غلبہ رہا ہے تاہم بعد کے ادوار میں یہاں عرب تہذیب چھائی رہی۔

بلند و بالا پہاڑ ہیبت ناک ہیں جہاں قدیم زمانے میں حجاج کے قافلے گزرا کرتے تھے۔

سعودی عرب کے محکمہ سیاحت نے 10 دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک موسم سرما سیاحتی سیزن شروع کر رکھا ہے۔

اس تشہیری مہم کے دوران حسمی کے پہاڑوں کی متعدد تصویریں دکھائی گئی ہیں۔

شیئر: