Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش سے پہلے کافی پینا فائدہ مند کیسے؟

کافی  پینے سے انسانی جسم میں تحمل کا مادہ بڑھ جاتا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش
برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ورزش سے قبل کافی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ 
کوونٹری یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے 46 سائیکلسٹس پر یہ تجربہ کیا، ان میں سے جنہوں نے سائیکل مقابلے سے قبل ایک کپ کافی پی تھی، ان کی کارکردگی دیگر سے بہتر تھی، اگرچہ وہ کافی پینے کے عادی بھی نہیں تھے۔ 
ڈیلی میل  اخبار کے مطابق ورزش سے قبل کافی پینے میں جسمانی کارکردگی میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اس تحقیق کے نگران ڈاکٹر کلارک کے مطابق سائیکلنگ سے قبل کافی پینے والے نے پانچ کلومیٹر کی سائکلنگ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کافی پینے سے انسانی جسم میں تحمل کا مادہ بڑھ جاتا ہے جبکہ ورزش کے دوران مشقت برداشت کرنا اہم ہوتا ہے، یوں جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

شیئر: