Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے تمام سرکاری افسروں کے لیے ڈریس کوڈ جاری 

تمام افسران اپنے پروفیشنل کام کے حوالے سے لباس کیا خیال رکھیں(فوٹو سوشل میڈیا)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے تمام سرکاری افسروں کے لئے ڈریس کوڈ جاری کرتے ہوئے فوری نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اردونیوز کو حاصل ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’پنجاب کے تمام سرکاری افسروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دفتری اوقات اور عدالتوں میں پیش ہونے کے لئے مناسب لباس پہنیں۔
’اس حوالے سے توقع کی جاتی ہے کہ تمام افسران اپنے پروفیشنل کام کے حوالے سے اپنے لباس کیا خیال رکھیں جو ان کی شخصیت اور کام دونوں کا عکاس ہو اور اس سے شائستگی جھلکتی ہو‘۔ 
پنجاب حکومت کی جانب سے یہ احکامات ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب ایک روز قبل چھبیس جنوری کو سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈپٹی کمشنر مدثرریاض نے رنگ برنگے کپڑے پہن رکھے تھے۔
سپریم کورٹ کے ججز نے ان کے لباس پر تنقید کی تھی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بلا کر ان سے پوچھا تھا کہ ان کے افسران کس طرح کے کپڑے پہنتے ہیں۔  
عدالتی سماعت کے ایک روز بعد حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’تمام مرد سرکاری افسران لاونج سوٹ، بند گلے کی شرٹ اور ٹائی جبکہ شلوار قمیض پہننے کی صورت میں ویسکوٹ پہننا لازمی ہو گا اور اس کے ساتھ بند جوتے پہننا لازمی ہوگا‘۔ 
تاہم اس حکم نامے میں خواتین افسران کے لیے کوئی واضع ڈریس کوڈ جاری کرنے کے بجائے یہ کہا گیا ہے وہ اپنے آفس کے ڈیکورم کا خیال رکھتے ہوئے ایسے کپڑے پہنیں جو ان کی پروفیشنل اور فارمل ذمہ داریوں کے عین مطابق ہو۔ 

شیئر: