Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیروانی خراب کرنے پر درزی عدالت میں

اسلم کا کہنا ہے انہوں نے اپنے رجسڑڈ میں درج پرانے ناپ پر ہی شیروانی بنائی (فوٹو: سوشل میڈیا)
لاہور کی صارف عدالت نے ایک مقدمے میں دلہے کی شیروانی خراب کرنے پر درزی کو طلب کر لیا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں لاہور کے رہائشی سکندر احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اسلم ٹیلرز شاپ پر شادی کی شیروانی سلوانے کے لیے دی جس کے ایڈوانس پیسے بھی دیے۔ جب شیروانی سل کر آئی تو وہ اتنی تنگ تھی کہ پہنی ہی نہیں جا سکی۔
درخواست گزار کے مطابق جس سے ان کا نہ صرف فنکشن خراب کیا گیا بلکہ انہیں ذہنی اذیت سے بھی دو چار ہونا پڑا۔

 

سکندر احمد کا تعلق لاہور کے علاقے مصری شاہ سے ہے، انہوں نے ہرجانے کے طور پر درزی کے خلاف ایک لاکھ روپے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درزی کو نوٹس کرتے ہوئے 26 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب جب اردو نیوز نے درزی اسلم سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے رجسڑڈ میں درج پرانے ناپ پر ہی شیروانی بنائی کیونکہ سکندر احمد ان کے پرانے گاہک ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اب وہ سائز ان کا نہیں رہا جو پہلے سے ہی رجسڑڈ میں درج تھا۔
اردو نیوز سے بات کرتے سکندر احمد کا کہنا تھا کہ شادی کی رات جب شیروانی سل کر آئی تو اس وقت ٹرائی کی تو وہ انتہائی تنگ ناپ کی تھی۔ جس کے بعد درزی اسلم کو بتایا گیا تو انہوں نے صحیح کرنے سے انکار کر دیا کہ اب اتنا وقت نہیں کے کہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے تقاضا کیا کہ کپڑے کے پیسے واپس کیے جائیں تو اس پر بھی درزی نے انکار کر دیا تھا۔‘

شیئر: