Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اداروں میں ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کی پابندی

ڈیوٹی سے متعلق لائحہ عمل کی دفعہ 38 کی پہلی شق میں ترمیم کی گئی ہے( فوٹو عاجل)
 سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے تمام اداروں کے ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کی پابندی ضروری قرار دیا ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وزیر افرادی قوت نے ڈیوٹی سے متعلق لائحہ عمل کی دفعہ  38 کی پہلی شق میں ترمیم کی ہے جس کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہر ادارہ اپنے مرد اور خواتین ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کا تعین کرے اور اس کے استعمال کا پابند بنائے۔

جو ادارہ  ڈریس کوڈ کا نظام رائج نہیں کرے گا کارروائی ہوگی۔(فوٹو سوشل میڈیا)

 ڈریس سے متعلق ہدایات پر بورڈ پر تحریر کی جائیں اور بورڈ نمایاں جگہ پر رکھا جائے۔ ملازمین کو تنبیہ کردی جائے کہ جو بھی اس کی پابندی نہیں کرے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔ اس کی تفصیل بھی بیان کردی جائے۔ 
وزیر افرادی قوت نے کہا کہ جو ادارہ  ڈریس کوڈ کا نظام رائج نہیں کرے گا اور اس کی پابندی نہیں کرائے  گا اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی ہوگی۔ 
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت نئے ضوابط کے ذریعے سعودی لیبر مارکیٹ کا ماحول بہتر بنانا چاہتی ہے۔

شیئر: