Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کا ریڈ سی لاج کے دوسرے راؤنڈ کا خیرمقدم

ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا ایڈیشن نہائیت کامیاب ثابت ہوا تھا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی اور عرب فلمسازوں نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے ریڈ سی لاج کی رجسٹریشن کے افتتاح کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب نیوز میں جمعرات کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق یہ ڈویلپمنٹ پروگرام جب پہلی بار انعقاد کیا گیا تو انتہائی کامیاب ثابت ہوا تھا۔
سعودی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر عبد الجليل ناصر نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ایسے وقت میں جب آپ انٹرنیٹ پر فلمسازی سے متعلق کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں، جو ریڈ سی لاج پیش کرتا ہے وہ ایک پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ اور صنعت کے پروفیشنل افراد کے ساتھ براہ راست رابطہ ہے۔‘
انہوں نے کہا ’کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا بطور ڈائریکٹر یا پروڈیوسر آپ کا کتنا تجربہ ہے۔ آپ کو ابھی بھی پروڈکشن کا آغاز کرنے سے پہلے کام کو بہترین شکل دینے کے لیے دوسرے فلم سازوں سے پروجیکٹس اور آئیڈیاز پر بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو یہ ڈویلپمنٹ لیباٹریز پیش کرتی ہیں۔‘
عبد الجليل ناصر نے مزید کہا کہ ’جو ریڈ سی لاج کو ممتاز بناتی ہے، وہ اس کی ٹورینو فلم لیب کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری ہے۔‘
ٹورینو فلم لیب اپنے آغاز سے اب تک 80 فلمیں بنا چکی ہیں جن کی بڑے فلم فیسٹیولز میں نمائش ہوئی اور انہوں نے ایوارڈز جیتیں۔
سماهر بنتان جو عفت یونیورسٹی سے ویثریول اور ڈیجیٹل پروڈکشن میں گریجویٹ ہیں، پروگرام کے حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آرٹس اور فلم میں گریجویٹ کی حیثیت سے یہ ایک عظیم تجربہ حاصل کرنے اور تمام سعودی عرب کے لکھاریوں، ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز سے ملنے کا بڑا موقع ہے۔‘
لاج، ٹورینو فلم لیب کے تعاون سے پروفیشنل ڈویلمپنٹ اور ٹریننگ کا پروگرام پیش کر رہا ہے، جس میں آٹھ ماہ کے دوران پانچ ورک شاپس ہوں گی۔

شیئر: