Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک نے متعدی امراض سے بچاؤ کا مرکز قائم کرلیا

خلیجی سربراہ اجلاس آن لائن ہوا- (فوٹو ٹوئٹر)
خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے وزرائے صحت نے جمعرات کو ورچول اجلاس کیا- بحرینی وزیر صحت فائقۃ الصالح نے صدارت کی- سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف بھی شریک ہوئے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزرائے صحت نے 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد  کا طریقہ کار مقرر کیا- انہوں نے  امراض سے قبل از وقت خبردار کرنے والی گائیڈ بک کی منظوری دی- امراض سے بچاؤ اور انسداد کے خلیجی مرکز کے  قیام کی منظوری دی- ہنگامی حالات میں ایک دوسرے کی مدد کا پروگرام طے کیا- صحت کے شعبے میں علاقائی و بین الاقوامی تعاون کا طریقہ کار بھی متعین کیا گیا-
خلیجی وزرائے صحت نے سربراہ اجلاس کے فیصلوں پر خلیجی قائدین کا شکریہ ادا کیا- انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سربراہ اجلاس کے فیصلوں کی بدولت رکن ممالک کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے اور وائر سسے بچاؤ کے لیے مختلف قسم کی اعانتی سکیمیں پیش کرنے میں کامیاب رہے-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: